ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں رسوئی گیس سلینڈر پھٹ گیا؛ فائِر بریگیڈ کی مستعدی سے بڑا حادثہ ٹلا

کمٹہ میں رسوئی گیس سلینڈر پھٹ گیا؛ فائِر بریگیڈ کی مستعدی سے بڑا حادثہ ٹلا

Sat, 19 Aug 2017 06:09:18    S.O. News Service

کمٹہ 18؍اگست (ایس او نیوز)یہاں سے قریب دیوراہکلی میں گھریلو رسوئی گیس سلینڈر اچانک پھٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ذرائع سے ملی رپورٹ کے مطابق تنویر شیخ نامی شخص کے گھر پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر والے نماز کے لئے باہر گئے ہوئے تھے۔

سلینڈر پھٹنے کی اطلاع اس وقت گھر میں موجود ملازم نے فوری طور پر کمٹہ فائر بریگیڈ کو  دی۔ لیکن تنویر شیخ کے گھر تک پہنچنے کا راستہ بہت ہی تنگ گلی میں ہونے کی وجہ سے فائرانجن کا وہاں پہنچنا دشوار تھا۔ اس لئے فائر بریگیڈ والوں نے آگ بجھانے کے لئے مخصوص بلیٹ بائک کا استعمال کیا۔ اس طرح فائر بریگیڈ والوں کی مستعدی اور بلیٹ بائک کے استعمال کرنے سے ایک بہت بڑے حادثے پر قابو پالیا گیا۔


Share: